اسلام آباد پولیس کےہیڈ کانسٹیبل محمداشرف بیٹےسمیت فائرنگ سےشہید

Head Constable of Islamabad Police Muhammad Ashraf martyred in firing along with his son

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے سمیت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راہزنوں کو واردات کرتے دیکھا۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل نے راہزنوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

معروف گلوکارچل بسے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کے سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار