معروف بھارتی گلوکار انوپ گھوسل چل بسے

Great news for those who want to go abroad

 بھارتی فلمی دنیا کے مشہور زمانہ  گلوکار  انوپ گھوسل کولکتا میں چل بسے۔ انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہیں 1983ء کی فلم معصوم کے گانے تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں سے شہرت پائی۔

گلوکار اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے چل بسے۔

 انہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتا کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضاء کا ناکارہ ہونا اُن کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

انوپ گھوسل نے 2011ء میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔واضح رہے کہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے اُن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی  اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار