سعودی عرب کے ماہرین نے کھجور کے گودے سے عطر اورشیمپو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی شہری علی یاسین نے میڈیا کو بتایاکہ وہ 1988 میں کھجور کی کاشت کاری سے منسلک ہوا اور بعدازاں دیگر شعبوں میں کھجور کے درختوں اوراس کے پھل پر تجربات کرتا رہا ۔
سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج محمد الغزالی انتقال کر گئے
سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج محمد الغزالی انتقال کر گئے
علی یاسین نے بتایا کہ 2015 میں ہم نے کھجور کی صنعت میں جدت پیدا کرتے ہوئے ’کھجور پاوڈر‘ کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو چینی کا نعم البدل ہے، پھر ہم نے کھجور سے مزید 60 مصنوعات تیار کیں جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں اوردیگر اشیا شامل تھیں جبکہ اب کھجور سے شیمپو اور عطر بھی تیار کرلیا ہے۔