غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز معطل

Internet services suspended in the Gaza Strip once again

غزہ کی پٹی میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروسز معطل ہو گئی،فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پال ٹیل نے تصدیق کردی۔فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پال ٹیل کاکہنا ہے کہ غزہ شہر اور شمالی غزہ میں تمام سروسز معطل ہیں۔

ائرفورس کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

انٹرنیٹ، لینڈ لائن، موبائل سروسز بند ہیں، پال ٹیل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے مرکزی نیٹ ورک کو نقصان پہنچا۔دوسری جانب اسرائیل کیخلاف القاسم بریگیڈ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 اسرائیلی ٹینکوں کو یاسین میزائلوں سے تباہ کیا،عسقلان، سیدیروت اور تل ابیب پر راکٹ حملے کئے،حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک کئی زخمی ہوئے۔








اشتہار


اشتہار