بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز تباہ ہوگیا، جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک انسٹرکٹر اور دوسرا کیڈٹ تھا۔
ایک ہی دن ایک ہی جگہ 2طیارے حادثے کا شکار
ایک ہی دن ایک ہی جگہ 2طیارے حادثے کا شکار
انڈین ائر فورس کی جانب سے آفیشل ایکس پینڈل پر بتایا گیا ہے کہ دونوں پائلٹ ہلاک ہوئے تاہم کسی بھی شہری جان یا املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ فضائیہ نے طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
A Pilatus PC 7 Mk II aircraft met with an accident today morning during a routine training sortie from AFA, Hyderabad. It is with deep regret that the IAF confirms both pilots onboard the aircraft sustained fatal injuries. No damage to any civil life or property has been…
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 4, 2023
طیارہ حادثے کے مقام کی تصاویر میں پیلاٹس پی سی 7 ایم کے ٹو کو زمین کے ایک خالی حصے میں گرنے کے بعد آگ لگتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہاں جمع ہوجانے والے لوگ لاشوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پیلاٹس پی سی -7 ٹربو ٹرینر ایم کے 2 ایک ٹینڈم سیٹ تربیتی طیارہ ہے، جسے سوئٹزرلینڈ میں پیلاٹس ایئرکرافٹ کمپنی نے تیارکیا ہے۔2008 سے اب تک پی سی 7 ٹربو ٹرینر کے ساتھ 5 فضائی حادثے ہو چکے ہیں، جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔بھارتی فضائیہ نے پیلاٹس ساختہ 78 تربیتی طیارے خریدے تھے ، لیکن اب اس نے 38 طیاروں کا آرڈر منسوخ کردیا ہے اور ان کی جگہ مقامی طور پر تیار کردہ ایچ اے ایل -ایچ ٹی ٹی 40 ٹرینر طیارے بنائے ہیں۔