جعلی پاسپورٹ بنانے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی

In the case of making fake passports, FIA has started an inquiry

پاسپورٹ آفس بھی ایف آئی آئے کے نشانے پر  آ گیا ، جعلی پاسپورٹ بنانے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف پاسپورٹ دفاتر سے 34 جعلی پاسپورٹ تیار کئے گئے، ایف آئی اے نے 34 جعلی پاسپورٹس کو سیل کر دیا۔

صحت کارڈ کے حوالے سےبُری خبر۔

ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے مشتبہ پاسپورٹ کی سکروٹنی کر کے 34 پاسپورٹس کو جعلی قرار دیا تھا، پاسپورٹ اور نادرا آفس سے تحقیقات کے لئے اہم ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ایف آئی اے کا ایجنٹس اور پاسپورٹ حکام کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ۔ 

جعلی پاسپورٹ بنانے والے متعلقہ حکام کو ایف آئی اے نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ایف آئی اے جعلی پاسپورٹ کے حامل افراد کو بھی طلب کر لیا ،ایف آئی اے کو جعلی پاسپورٹ بنانے سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی،تحقیقات میں جعلی پاسپورٹس کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔








اشتہار


اشتہار