صحت کارڈ پر علاج، پنجاب کے سرکاری ملازمین اپنا پریمیم خود ادا کریں گے

Treatment on health card, Punjab government employees will pay their own premium

 پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے صحت کارڈ پر پریمیم بند کر دیا، حکومت اب پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کا پریمیم ادا نہیں کرے گی۔ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے پریمیم کی کٹوتی کرے گی، ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے سالانہ یا ماہانہ پریمیم کٹے گا۔

2جنوری 2024 تک عائد جرمانہ سے استثنی دے دیا گیا

ملازمین سالانہ 4350 یا ماہانہ 362 روپے کی کٹوتی کروائیں گے، کٹوتی کی رقم اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو پریمیم کی مد میں دی جائے گی۔ کٹوتی کروانے والے ملازمین ہی صحت کارڈ کی سہولیات حاصل کر سکیں گے، صوبائی کابینہ نے ملازمین کے پریمیم کٹوتی کی منظوری دے دی جس سے سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔









اشتہار


اشتہار