پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی کو خرید لیا

PTCL bought Telenor Mobile Company.

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمٹیڈ پاکستان نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خرید لی۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار موبائل کمپنی کو 108 ارب روپے میں خریدا گیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے کی کپمنی ٹیلی نار نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شئیرز خرید لیے۔

ٹیلی نار گروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔ٹیلی نار گروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے۔ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50کروڑ ناوریجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے۔

’’شادی کی سالگرہ پر کترینہ کیف کی خفیہ ویڈیو لیک‘‘


اس رقم میں ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات بھی شامل ہیں۔پی ٹی آئی ایل نے جولائی 2022 میں ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے لیے اسٹریٹجک ریویو شروع کیا تھا۔جب کہ پی ٹی سی ایل کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے تقریبا 45 ملین کسٹمرز اور 112 ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔
ٹیلی نار خریدنے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کا سب سے بڑا موبائل آپریٹرز بن جائے گا۔قبل ازیں پاکستان میں ناروے کی ملکیتی موبائل فون کمپنی ٹیلی نار نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں دس فیصد اضافی آمدن حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2023 ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے ڈبل ڈیجیٹ آمدنی حاصل کرتے ہوئے 29 ارب 40 کروڑ روپے کمائے ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمائے جانے والے 26 ارب 70 کروڑ روپے کے مقابلے میں دس فیصد زائد ہیں۔







اشتہار


اشتہار