’’شادی کی سالگرہ پر کترینہ کیف کی خفیہ ویڈیو لیک‘‘

"Secret video of Katrina Kaif on wedding anniversary leaked"


بالی ووڈ سٹار وکی کوشل نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کترینہ کیف کی محبت سے بھرپور خفیہ ویڈیو جاری کر دی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کا بڑا راز سامنےآگیا۔

 کترینہ کیف کی محبت سے بھرپور خفیہ ویڈیو  کو  اب تک 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔بالی وڈ کا معروف اداکار جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ محبت سے بھرپور ازدواجی زندگی میں بھی لوگوں کے لیے مثال ہے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر وکی کوشل نے شادی کے 2 سال مکمل ہونے کی خوشی میں کترینہ کی خفیہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے۔

ویڈیو میں وکی کوشل ہیڈ فون لگائے خاموشی سے اہلیہ کو ’’تک‘‘ رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی بیٹھی کترینہ کیف اپنے ہاتھوں کے اشارے سے فائٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، دلکش ویڈیو کا اشتراک کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ دوران پرواز اور زندگی میں، تفریح میں ہر لمحہ تم سے محبت کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل نے بھی انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے وکی اور کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا تھا، وکی اور کترینہ نے دسمبر 2021 میں قریبی عزیزوں اور فلم انڈسٹری کے چند دوستوں کی موجودگی میں اپنی زندگی کے نئے سفر آغاز کیا تھا۔

’’شادی کی سالگرہ پر کترینہ کیف کی خفیہ ویڈیو لیک‘‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف 40 سال کی ہوگئیں، اداکارہ نے اپنی سالگرہ شوہر وکی کوشل کے ساتھ مالدیپ میں منائی تھی، وکی کوشل نے اس حوالے سے تصاویز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ 




حوالہ






اشتہار


اشتہار