سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایک اور نااہلی کنفرم؟
درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔عمران خان نے درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے حتمی فیصلے تک فرد جرم کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔