سردی کی شدت میں اضافہ، موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی

As the cold weather increased, winter vacations were extended

پنجاب میں سرد موسم کی شدت کی وجہ سے محکمہ سکول ایجوکیشن موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع پر غور کر رہا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 18 دسمبر سے ہوا تھا جو اگلے سال کے آغاز تک جاری رہیں گی۔

تاہم گزشتہ چند دنوں کے دوران ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صوبائی حکومت سرد موسم کی وجہ سے سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے شیڈول میں تبدیلی کر سکتی ہے۔

ابھی تک پنجاب حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اگر سرد موسم برقرار رہتا ہے تو صوبائی حکام  سکول دوبارہ کھولنے کے شیڈول میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کرسکتے  ہیں۔

مزید یہ کہ والدین نے حکام سے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید ایک ہفتہ توسیع کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ صوبے کے کچھ نجی سکولوں نے پہلے ہی اپنا شیڈول تبدیل کر دیا ہے۔

 یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں کتنا اضافہ ہوگا ۔

سردی کی شدت بڑھنے پر پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
پنجاب :موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع پر غور

جاری نوٹیفکیشن تعلیمی اداروں میں موسم کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع کی گئی ہے،وزیر تعلیم منصور قادر نے چھٹیوں میں توسیع کی تصدیق کر دی۔









اشتہار


اشتہار