گوگل صارفین کو ہرجانے کی مد میں 63 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامند

گوگل صارفین کو ہرجانے کی مد میں 63 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر رضامند
گوگل نے اپنے بعض یوزرز کو ہرجانے کی مد میں 63 کروڑ ڈالر دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ایک اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر ادا کرے گا۔ 

کم و بیش 10 کروڑ 20 لاکھ افراد ہرجانے کی اس رقم میں اپنا حصہ وصول کرنے کے اہل ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہرجانے کی رقم گوگل ان کرم فرمائوں کو ادا کرے گا جنہیں اجارہ داری کے باعث مختلف خدمات کی زائد قیمت ادا کرنا پڑی ہو۔

پاک حج موبائل ایپ کا اجرا۔

ہرجانے کی رقم 70 فیصد مکمل اہل افراد کے لیے خود کار نظام کے تحت متعین ہوئی ہے۔ہرجانہ وصول کرنے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ کسی بھی ایپ کی خریداری کے لیے گوگل کو ادائیگی کرتے وقت متعلقہ صارف کا امریکا میں قانونی ای میل ایڈریس موجود ہو۔ ہرجانے کی رقم کا نوٹیفکیشن اسی ای میل ایڈریس پر بھیجا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گوگل کو اینڈرائیڈ موبائل ایپ مارکیٹ میں گوگل پلے اسٹور کی واضح اجارہ دارانہ برتری پر اینٹی ٹرسٹ کیس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گوگل پر الزام تھا کہ اس نے اجارہ داری قائم کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کا غیر قانونی فائدہ اٹھایا۔ اس کے نتیجے میں صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑی۔امریکی قوانین کے تحت صارفین اجارہ داری کے باعث کسی بھی چیز یا خدمات کی زائد قیمت ادا کرنے پر مجبور ہوں تو ہرجانے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ جن لوگوں کے مقدمے کے دورانیے کے دوران گوگل کے صارف کی حیثیت سے ادائیگی کی ہو وہ ہرجانے کی رقم میں اپنے حصے کا دعوی کرسکتا ہے۔








اشتہار


اشتہار