حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی۔ نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، وزیرمذہبی امورانیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا۔
نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیارکردہ موبائل ایپ سےعازمین حج کیلئےتمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی ۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمر سیف مدد نہ کرتے تو پاک حج ایپ پایہ تکمیل کو نہ پہنچتی۔ چاہتے ہیں جب حجاج میدان عرفات پہنچیں تو وزیر مذہبی امور اور آئی منسٹر اور انکی ٹیم کو دعائوں میں یاد رکھے۔
انیق احمد کا کہنا تھا کہ موبائل ایپ کو اردو اور انگلش میں بنایا ہے۔ حج سے قبل اس میں مقامی زبانیں بھی شامل کریں گے۔ موبائل ایپ ایک مرتبہ انسٹال ہونے کے بعد آف لائن کام کرے گی ۔ حجاج کی رہنمائی کیلئے شارٹ کلپس تیار کر کے حجاج کو موبائل ایپ کے ذریعے بھجوائیں گے۔
جبکہ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ عازمین حج کیلئے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی، واپسی تک تمام معلومات ایپ میں شامل ہیں۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات شامل ہیں۔ عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں،حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے۔ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔