
سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں مولانا بشیر کی کار دوسری کار سے ٹکرا گئی۔
اسرائیل نےنامورفلسطینی سائنسدان سفیان طیبہ کو بھی شہید کردیا
جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ، مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔