وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال بعد پنجاب کی 1112 نہروں کی بھل صفائی کا حکم دے دیا۔ محسن نقوی کے مطابق بھل صفائی کے دوران کمشنرز فیلڈ میں رہیں گے اور تمام امور کی نگرانی کریں گے۔ بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے۔
مریم نواز کے جلسے میں کتنے لوگ تھے؟
وزیراعلی محسن نقوی نے نہری پانی کی چوری کی سدباب کیلئے موثر کارروائی کا حکم دے دیا۔ انتظامی افسران پانی چوری کے سدباب کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں موثرایکشن لیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں بھل صفائی کے پروگرام اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، زراعت،آبپاشی، خوراک، اطلاعات، کمشنرلاہور اور محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر زراعت ایس ایم تنویر اورتمام ڈویژنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
Taking another step to combat smog in Lahore!
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 10, 2023
A cleanliness drive has started today, deploying four teams with 100 members each to clear the roads from dust. Focused on minimal disruption, this initiative aims to improve air quality without impacting traffic flow. Let's breathe… pic.twitter.com/6jZuiEacXW
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے فیصلے کے مطابق 10سال بعد پنجاب کی 1112نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے 20جنوری تک جاری رہے گی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے ایکس پر پوسٹ کی ہے کہ لاہور میں سڑکوں کو دھونے کا کام شروع کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے خود صفائی مہم کا جائزہ لیا ۔