مسلم لیگ ن کے تحت گجرات کے علاقے جلال پور جٹاں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
کیا ن لیگ آئی پی پی کے ساتھ اتحاد کرے گی؟
کیا ن لیگ آئی پی پی کے ساتھ اتحاد کرے گی؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف صحافی غریدہ فاروقی نے مسلم لیگ ن کے جلالپور جٹاں میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی تصویری جھلکیاں پوسٹ کیں اور عوام کی شرکت پر تبصرہ بھی کیا۔
جلالپور جٹاں؛ مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن؛ ن لیگ پر ہونے والی تنقید کہ لاہور جلسے کے بعد سے عوام میں جانے سے کترا کیوں رہی ہے، کا جواب مریم نواز نے آج بھرپور دیا ہے۔ نظر آتا ہے کہ اصل ووٹ سوشل میڈیا پر نہیں، زمین پر موجود حقیقی عوام نے ڈالنا ہے۔ pic.twitter.com/a4C6bp6K6z
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) December 9, 2023
غریدہ فاروقی نے پوسٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن پر تنقید کی جارہی تھی کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی کے موقع پر لاہور میں ہونے والے جلسے کے بعد ن لیگ عوام میں جانے سے کترا رہی ہے، لیکن مریم نواز نے اس کنونشن کے ذریعے بھرپور جواب دے دیا ہے۔
صحافی نے لکھا کہ ووٹ کی طاقت کا استعمال سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ زمین پر موجود عوام نے کرنا ہے۔