سرنگ سے نکلا اور میزائل سے ٹینک تباہ کر دیا، حماس نے ویڈیو جاری کر دی

Hamas released a video that emerged from the tunnel and destroyed the tank with a missile

حماس کی القسام بریگیڈ کا کارکن ایک زیر زمین سرنگ سے نکلا اور کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائل سے اسرائیل کا ٹینک تباہ کر دیا۔ یہ ویدیو جماس کی القسام بریگیڈ نے بدھ کے روز ریلیز کی ہے۔ 

یمن نے اسرائیل کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز  نے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی جو ویڈیو جاری کی اس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ القسام کے جنگجو زیر زمین سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو  سامنے آنے سے پہلے  حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔ 

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت  نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں اپنے 14 فوجی مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔











اشتہار


اشتہار