شہزاد رائے نے پاکستانی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی

Shahzad Rai has discovered Pakistan's 'Secret Superstar'

پاکستان کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے گورنمنٹ اسکول سے پاکستانی ”سیکرٹ سپر اسٹار“ کو ڈھونڈ نکالا ۔ شہزاد رائے نے اپنی اس سیکرٹ سُپر اسٹار کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے، جس میں اسے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

ہانیہ عامر نے بازو پر کسی شے کا 'ٹیٹو' بنوایا۔

شہزاد رائے نے جو ویڈیو شئیر کی اس میں ایک نقاب پوش اسکول کی بچی کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیانو پر کوئی دھن بجاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ شہزاد رائے ساتھ کھڑے اس دھن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، ’ہم میں سے بہت سے لوگوں نے عامر خان کی فلم ”سیکریٹ سپر اسٹار“ دیکھی ہوگی۔ یہ ہیں زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے خاتون پاکستان گورنمنٹ اسکول سے ہماری اپنی ”سیکرٹ سپر اسٹار“، جو جشن منا رہی ہے کہ کس طرح موسیقی کا نصاب اس کی زندگی کو بدل رہا ہے‘۔ 

 شہزاد رائے کی اس ویڈیو کو  اب تک  ہزاروں ویوز اور سیکڑوں لائکس مل چکے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھ کر بہت اچھا لگا جب انہیں چمکنے کا موقع دیا جاتا ہے تو یہ انہیں کتنا متاثر کرتا ہے۔ 

 وہی دوسرے صارف کا کہنا تھا  کہ ’اچھی کوشش ہے … لیکن تمام تعلیمی اداروں میں سیلف ڈیفنس اور آن لائن کاروبار کی تربیت کے لیے زیادہ توجہ درکار ہے‘۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار