ہانیہ عامر نے بازو پر کارٹون کا 'ٹیٹو' بنوالیا

Hania Aamir got a cartoon 'tattoo' on her arm

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ایک بازو پر کارٹون کریکٹر 'ببلز' کا ٹیٹو بنوا کر اپنے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر حیران کردیا۔ ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے  مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

میری شادی کا جوڑا کاپی کیوں کیا؟ صبور علی ناراض

 گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ  شیئر کی جس میں اُن کے بازو پر مشہورِ زمانہ کارٹون 'پاور پاپس گرلز' کے سب سے بھولے کریکٹر 'ببلز' کی ایک جھلک بھی دیکھی گئی۔ اس سے قبل ہانیہ عامر کے نام کا ایفیڈیوٹ بھی دیکھا گیا تھا۔

بعدازاں ہانیہ نے ایک اور پوسٹ جاری کی جس میں انہیں ایک سفید ٹاپ پہنے کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے ایک بازو پر سفید پٹیاں بھی بندھی نظر آرہی ہیں۔ ٹیٹو کے حوالے سے ہانیہ عامر نے کوئی واضح جواب نہیں دیا لیکن ان کی یہ شک وشبہہ والی پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین اس سبب انہیں ان فالو کرنے کا اعتراف کر دیا ہے۔ 

 واضح رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا۔ 

 اداکارہ کا شوبز کا سفر کئی کامیاب پروجیکٹس پر مشتمل ہے، وہ حال ہی میں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی رہیں۔  اُنہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار