
عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راونڈر عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ عماد وسیم کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ کو ایسے وقت میں خیرباد کہا گیا، جب ان پر ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے غیر ملکی لیگ کرکٹ کو ترجیح دینے کے حوالے سے تنقید ہو رہی تھی۔
قیامت کی ایک اورنشانی پوری ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں عماد وسیم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
— Imad Wasim (@simadwasim) November 24, 2023
انہوں نے کہا میں نے کافی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنے عرصے تک سپورٹ کیا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔121 ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیل کر میرا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، وہ میرا بہت اچھا وقت تھا جو کوچز اور ساتھیوں کے ساتھ شاندار رہا۔
آل راؤنڈر نے پاکستانی شائقین اور اپنے مداحوں، دوستوں، فیملی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا۔ واضح رہے کہ عماد وسیم نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔