بڑا الزام لگ گیا۔
پاکستان کا شوگر کے مریضوں میں ٹاپ ، پوری دنیا میں نمبر ون ملک بن گیا ، نوجوانوں میں شوگر کیوں ہورہی ہے ؟؟#24newshd #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/PdfoxHl5xW
— 24 News HD (@24NewsHD) November 14, 2023
ڈاکٹر مطیع اللہ نے مزید کہا کہ یہ تمام خوراک استعمال کرنے کے بعد جسمانی ورزش اور کام میں کمی بھی اس مرض کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ ذیابیطس لاحق ہونے کے بعد پرہیز اور احتیاط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسا مرض نہیں کہ جو آپکی زندگی کو فوراً ختم کردے گا، تشخیص کے بعد غذا، معمولات زندگی میں کچھ تبدیلی اور جسمانی ورزش بڑھا کر زندگی معمول پر لاسکتے ہیں، یہاں تک کہ کچھ کیسز میں یہ مرض بالکل ختم بھی ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں میں انسولین کے استعمال کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے ڈاکٹر مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ معالج کے مشورے کے مطابق انسولین کے استعمال سے ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ اگر انسولین کا استعمال شروع کردیا جائے تو پھر عمر بھر اس کا استعمال جاری رکھنا پڑتا ہے۔
بہت ساری صورتوں میں انسولین کے استعمال سے یہ مرض اس حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے کہ انسولین کا استعمال بند بھی کردیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ معالجین ذیابیطس کے مرض کو غذا میں پرہیز اور جسمانی ورزش کے ذریعے کنٹرول کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو اس مرض کا شکار لوگوں کی زندگی کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔