عمران خان کیخلاف ایک اور کتاب منظر عام پر آگئی

Another book against Imran Khan has surfaced

سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف  ریحام خان کے علاوہ ایک اور مشہور خاتون نے کتاب لکھ  ڈالی،لیکن حیران کن طور پر  یہ کتاب اب نہیں بلکہ 9 سال قبل یعنی 2014 میں لکھی گئی تھی۔  Where  the  opium  grows نامی کتاب کا خوب چرچا ہو رہا ہے ،جس کو لیکر ایک پوڈ کاسٹ میں اس کی مصنفہ ’’حاجرہ خان ‘‘کو مدعو کیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کواگلا انتخابی نشان کونسا ملےگا؟

 حاجرہ خان کی بات کی جائے تو وہ  ماضی کی ایک خوبرو اور ذہین اداکارہ رہی ہیں ، اپنے بارے میں بتاتے ہوئے حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے ، ایک پختون فیملی سے ہونے کی وجہ سے  انہیں شوبز انڈسٹری کو جوائن کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 

لیکن چونکہ ان کا خاندان کافی پڑھا لکھا تھا اس لیے تھوڑی مشکلات کے بعد ان کی فیملی نے انہیں شوبز انڈسٹری جوائن کرنے کی اجازت دے دی ۔  اینکر پرسن ’’زنیرا ماہم ‘‘نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ حاجرہ خان کی کتاب کا احوال بیان کیا اورساتھ ہی کتاب کی مصنفہ کی جانب سے حال ہی میں  پوڈ کاسٹ میں شرکت کے کلپس بھی چلائے۔

 اداکارہ حاجرہ خان نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ عمران خا ن نے ان کا غلط استعمال کیا اور جب لگا کہ میں کچھ ان کے خلاف بول نہ دوں پھر میرے پر پاکستان کی زمین تنگ کر دی گئی ، حاجرہ نے  عمران خان کیلئے لفظ دجال استعمال کیا اور انہیں رانگ نمبر قرار دے دیا۔ حاجرہ نے2014 میں پبلش ہونے والی کتاب کے بارے میں بتایا کہ یہ کتاب جب امریکا میں پبلش ہوئی تو اس میں سے عمران خان کے بارے میں عموماً باتیں نکال دی گئیں۔

 یہ اس وقت کی بات ہے جب کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ عمران خان اس طرح وزیر اعظم بنیں گے ، حاجرہ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان  نے میرا استعمال کیا اور پھر جب میں پاکستان واپس لوٹی تو میرے جتنے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کروا لیے گئے ، میری ویب سائیٹ تک  ہیک کر لی گئی۔

 میں بہت زیادہ ڈر گئی تھی میرے والد اس وقت حیات تھے مجھے اپنی فیملی کا بھی ڈر تھا کہ اگر میری فیملی کو پتا چل گیا کہ میں اس طرح کی ڈارک زندگی گزار رہی ہوں تو دوسروں سے پہلے میرے گھر والوں نے ہی  میرا جینا دوبھر کر دینا تھا لیکن اب میرے والد وفات پا چکے ہیں اب میں اپنے کتاب کو اصل حالت میں ہی پبلش کرواؤں گی جیسے کہ وہ تھی ۔  

اداکارہ حاجرہ نے بتایا کہ جب آپ کسی کو عوامی سطح پر جانتے ہیں تو آپ کو بہت سے گمان ہوتے ہیں اور انہین رول ماڈل کہتے ہیں، آپ ہنس رہے ہوتے ہیں لیکن جب آپ انہیں ذاتی حیثیت جانتے ہیں تو وہ بہت افسوس ہوتا ہے ، پوڈ کاسٹ کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ آپ ایک سٹوری رائٹر اور ایکٹریس بھی ہیں تو آپ نے بھی اپنی کتاب میں ایک کہانی لکھی ہے۔

  یہاں پر اداکارہ نے اینکر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں کوئی کہانی نہیں لکھی بلکہ یہ حقیقت ہے ، جس طرح عمران خان نے زندگی اور کیریئر تباہ کیا ، مجھے پاکستان سے بھی نکلوا دیا ،جب میں نے یہ کتاب لکھی تھی تو میری ٹرولنگ کروائی گئی تاکہ میں پاکستان سے بھاگ جاوں ، مجھ سے کوئی کتاب کے بارے میں پوچھتا بھی تھا تو میں کہتی تھی کہ کتاب کے بارے میں بات نہ کریں ۔ 

اداکارہ حاجرہ کی گفتگو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ٹویٹ کی اینکر پرسن زنیرا ماہم نے ریحام کا وہ ٹویٹ بھی کلپ کی صورت میں چلایا جس میں ریحام خان نے اس کتاب کا لنک مانگا اور ساتھ ہی افسو س کا اظہار کیا کہ کاش میں 2014 میں ہی یہ کتاب پڑھ لیتی۔

 واضح رہے کہ ریحام خان سے عمران خان نے 2015 میں شادی کی اور اسی سال چند ماہ بعد انہوں نے ریحام خان کو طلاق دے دی ، طلاق کے بعد ریحام خان نے عمران خان کیخلاف ایک کتاب بھی لکھی جس میں انہوں نے عمران خان پر انتہائی سخت نوعیت کے الزام بھی لگائے تھے ۔









اشتہار


اشتہار