پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے لگا،پروازیں شروع

Las operaciones de vuelo de PIA comenzaron a reanudarse, comenzaron los vuelos

پی آئی اے کا متاثرہ فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہو گیا۔

فلائی جناح کواجازت مل گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے آج لاہور سمیت دیگر ائیرپورٹس سے 61 پروازیں آپریٹ کرے گی،پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90 فیصد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

پی آئی اے نے بدھ کو مجموعی طور پر 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھیں،چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔









اشتہار


اشتہار