فلائی جناح کو انٹرنیشنل پروازوں کی اجازت مل گئی

Fly Jinnah got permission for international flights

حکومت نے نجی شعبے میں چلنے والی فضائی کمپنی فلائی جناح کو انٹرنیشنل پروازیں چلانے کے اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت ہوا بازی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

بڑی پابندی لگا دی۔

جس کے نتیجے میں کم لاگت والی نجی شعبے کی ایئرلائن فلائی جناح پہلے مرحلے میں افغانستان، بنگلہ دیش، عراق، ملائیشیا، عمان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

فلائی جناح کو انٹرنیشنل پروازوں کی اجازت مل گئی

بتایا گیا ہے کہ لکسن گروپ اور متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ گروپ کی جانب سے مشترکہ طور پر چلائی جانے والی فلائی جناح ایئر لائن 31 اکتوبر یعنی آج کے روز اپنی پہلی سالگرہ منا رہی ہے۔

فلائی جناح کو انٹرنیشنل پروازوں کی اجازت مل گئی

گزشتہ 12 مہینوں میں فلائی جناح نے خود کو مسافروں کے لیے ایک پسندیدہ ایئر لائن کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، یہ اندرون ملک پروازوں کا ایک نیٹ ورک چلا رہی ہے جو پاکستان بھر کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کو فضائی رابطوں کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ 31 اکتوبر 2022ء کو اپنی افتتاحی پرواز کے ساتھ آسمان کی بلندیوں کو چھونے کے بعد فلائی جناح نے اپنے پہلے سال کے دوران نے 4 ہزار 370 سے زائد اندرون ملک پروازیں چلائی ہیں، جس کے نتیجے میں مسافروں کے لیے پریشانی سے پاک اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا۔

 مسافروں کی سہولت کے لیے فلائی جناح نے ایک صارف دوست موبائل ایپ تیار کی جس کے ذریعے مسافر آسانی سے پروازیں بک کر سکتے ہیں، اپنے سفر کو ٹریک کر سکتے ہیں اور دیگر ضروری خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی غیر معمولی پروازوں کے دوران وقت کی پابندی اور مستقل مزاجی کو دیکھتے ہوئے فلائی جناح کے آپریشنل عمدگی کے عزم کو تسلیم کیا اور اسے ملک کی بہترین ایئر لائن قرار دیا۔

 اور جیسے ہی فلائی جناح اپنے آپریشنز کے دوسرے سال میں داخل ہو رہی ہے یہ ہوا بازی کی صنعت کے لیے نئے رجحانات قائم کرنے، سفر کے مجموعی تجربے کو بڑھانے اور مسافروں کو فوائد پہنچانے کے لیے صارفین تک اپنی رسائی بھی بڑھا رہی ہے۔






اشتہار


اشتہار