احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
سابق وزیراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا۔
سابق وزیراعظم کو بڑا ریلیف مل گیا۔
ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری فاروق اعوان اور ریاض اشعر صدیقی شامل ہیں۔ پی آئی او محمد سلیم، سید حسن شیکو، محمد حنیف اور انعام اکبر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔
پی پی رہنما اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات عائد ہیں۔ عدالت نے دیگر ملزمان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔