توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور

Tosha Khana Reference: Nawaz Sharif's request to record statement approved

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔  عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف، آصف علی زرداری ودیگر کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔  

عمران خان کی رہائی؟ وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا۔

دوران سماعت آصف علی زرداری، خواجہ عبدالغنی مجید، انورمجید اور یوسف رضا گیلانی کے پلیڈر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ایک دفاع کا بیان رہتا ہے، نیب کو نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی جائے، سپلیمنٹری ریفرنس فائل کرنا ہو گا۔

 نواز شریف کی غیر حاضری میں ریفرنس فائل ہوا تھا، ہم چاہتے ہیں سابق وزیراعظم کا موقف نیب ریکارڈ کر لے۔نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ درخواست پڑھنے کا وقت دیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اس میں کیا مسئلہ ہے نواز شریف کو بلا کر بیان ریکارڈ کر لیں۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا  گیا کہ تفتیشی افسر نے بیان ریکارڈ کرنا ہوتا ہے وہی کریں گے۔

 جس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ ہمیں سوالنامہ دے دیں ہم جواب دے دیتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ کوئی نزدیکی تاریخ دے دیں، تفتیشی افسر بیان ریکارڈ کر لیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ 










اشتہار


اشتہار