
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق عبدالرزاق کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عبدالرزاق کی تقریب کے دوران بات غور سے نہیں سنی تھی کہ انہوں نے کیا کہا کیونکہ محفل میں تمام افراد ہنس رہے تھے تو بھی ہنسا۔
بابراعظم کے ساتھ افیئر، ہانیہ عامر ردعمل سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ رزاق کی عادت ہے وہ تفریح کرتا رہتا ہے، میں جانتا تھا کہ اس کے ہاتھ میں مائیک ہے اور وہ کچھ کہے گا تاہم جب تقریب سے واپس گھر آیا تو کسی نے میرے ساتھ کلپ شیئر کی اور پھر مجھے احساس ہوا کہ اس نے اصل میں کیا کہا تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ وہ عبدالرزاق سے ایشوریہ رائے کے بارے میں اپنے تبصرے پر معافی مانگنے کو کہیں گے۔
Shahid Afridi says he will ask Abdul Razzaq to apologize for his comments on Aishwarya Rai. Lala says he didn't know what Razzaq said at that time but saw the clip once he reached home. Well done, Lala 💯👏🏼👏🏼 @SAfridiOfficial pic.twitter.com/w9wcf2Lzp2
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 14, 2023
دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی تھی، مجھے مثال کچھ اور دینی تھی لیکن میرے منہ سے ایشوریا رائے کا نام نکل گیا جس پر میں اُن سے معذرت خواہ ہوں، میری نیت انکی تضحیک کرنا نہیں تھی۔