گوگل میپس میں دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ

گوگل میپس میں دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ

گوگل نے اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی مقبول سروس میپس میں ایک دلچسپ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اب کمپنی گوگل میپس کے لیے ایک AI چیٹ بوٹ متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گوگل میپس کے بیٹا ورژن میں موجود کوڈ AI چیٹ بوٹ کے اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی گوگل میپس نے AI ٹیکنالوجی پر مبنی بہت سے بہترین فیچرزمتعارف کروائے ہیں۔

ایموجیز کا استعمال آپ کا پاسورڈ ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے۔

لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ AI چیٹ بوٹ کس طرح اپنے امور سر انجام دے گا اور یہ صارفین کی مدد کیسے کرے گا۔ تاہم، رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ گوگل میپس میں تجربے اور تجزیے پوسٹ کرنے کے لئے اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرے گا۔

اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چیٹ بوٹ صارفین کو سفری مشورے بھی فراہم کرے گا، گوگل نے ابھی تک اس چیٹ بوٹ کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل میپس نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن سے آنے والے مہینوں کے دوران صارفین استفادہ حاصل کرسکیں گے۔






اشتہار


اشتہار