کہاں کہاں دھند چھائی رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Where will the fog cover? Meteorological department's main forecast

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا،تاہم بعض میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

بڑی شدت کا زلزلہ۔

محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا، مری، گلیات میں موسم سرد رہے گا، صبح اوررات کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے، خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند چھائے رہنے کاا مکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جیکب آباد،سکھر لاڑکانہ اور گردوانوح میں دھندکا امکان ہے، ادھرکشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔







اشتہار


اشتہار