لڑکی کی خواہش پر دلہا ہیلی کاپٹر میں بارات لے کر پشاور پہنچ گیا

At the request of the girl, the groom reached Peshawar in a helicopter

خیبر پختون خوا کے علاقے صوابی کا رہائشی دلہنیا لینے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔دلہا ذکریا طوطالئی صوابی کا رہائشی ہے جس کی شادی پشاور میں طے پائی۔ وہ پشاور کے علاقہ اچینی بالا پہنچا اور دلہنیا لیکر واپس صوابی روانہ ہوگیا۔

 علیزہ سحر نے کتنا حق مہر لیا؟

پشاور کی اس انوکھی بارات دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہوئے اور ہیلی کاپٹر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اہل خانہ کے مطابق دلہن نے دلہا سے بارات ہیلی کاپٹر پر لانے کی خواہش ظاہر کی تھی جسے دلہا نے پورا کردیا۔


حوالہ 

اشتہار


اشتہار