
بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا (IFFI) میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور سیاہ لباس پہن کر اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ انہیں چاروں طرف سے ڈانسرز کے گروپ نے گھیر رکھا تھا۔
مودی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے،حریم شاہ کا طنز
مودی دھاندلی کے بعد بھی ہار گئے،حریم شاہ کا طنز
اسی دوران اداکار ڈانس کرتے کرتے گرپڑے، تاہم انہوں نے پھرتی سے اٹھ کر اپنی پرفارمنس کو جاری رکھا۔اداکار نے گرنے کے باوجود چند لمحوں کا توقف کیا اور ایسے اٹھ کھڑے ہوئے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں تھا، اس دوران خواتین ڈانسرز نے تسلسل برقرار رکھنے کے لیے اپنی پرفارمنس جاری رکھی ہوئی تھی۔
Shahid Kapoor falls while performing at 54 #IFFI opening in Goa
— Clinton Dsouza (@_iamclinton_) November 20, 2023
Watch full video: https://t.co/KCQFnCdekO #goa #Bollywood #iffiGoa #iffi54 #shahidkapoor pic.twitter.com/mo8bCXB726
شاہد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسٹیج پر پہنچے تھے اور کرینہ کپور کے ساتھ اپنی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کے سُپر ہٹ گانے ’موجاں ہی موجاں‘ پر پرفارم کیا تھا۔
اس پرفارمنس سے قبل اداکار نے ریڈ کارپٹ پر بھارتی میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں IFFI میں آکر بہت خوش ہوں اور پرفارم کرنے کے لیے پرجوش ہوں، گوا میری پسندیدہ جگہ ہے۔