دبئی: 2 لاکھ 26 ہزار افراد کا بیک وقت دوڑنے کا ریکارڈ قائم

Dubai: Record of 226 thousand people running simultaneously

 دبئی میں دو لاکھ 26 ہزار افراد نے بیک وقت دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا. گزشتہ روز دبئی کی سب سے مصروف ترین سڑک شیخ زید روڈ پر نارنجی رنگ کی شرٹ میں ملبوس انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔

بابا گرو نانک کی سالگرہ پر دنیابھر سےسکھ یاتریوں کی آمد

 مختلف عمروں سے تعلق رکھنے والے مردوں، خواتین اور بچوں نے دبئی رن میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ رضا کاروں کے مطابق دبئی رن میں شرکت کے لیے لوگ رات 3:30 بجے سے ہی مقررہ مقام پر پہنچنا شروع ہوگئے تھے جبکہ دوڑ کا باقاعدہ آغاز صبح ساڑھے چھ بجے ولی عہد شیخ حمدان کی قیادت میں ہوا۔

 دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایکس پر ایونٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس میں حصہ لینے والے تمام 226،000 شرکا کا شکریہ ادا کیا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار