متنازع پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بگ باس سیزن 17 میں شرکت کرنے کا اہم مشورہ مانگ لیا۔ اب سے کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حریم نے اپنی تصویر کیساتھ ایک پیغام شیئر کیا۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ حریم شاہ ہلکے نیلے رنگ کا ڈریس پہنے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔
مصنوعی بارش کیسے برسائی جاتی ہے؟کونسا ہوائی جہاز اور کیمیکل استعمال ہوتے ہیں؟
مصنوعی بارش کیسے برسائی جاتی ہے؟کونسا ہوائی جہاز اور کیمیکل استعمال ہوتے ہیں؟
مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حریم نے کیپشن تحریر کیا کہ مجھے بگ باس سیزن 17 میں بلایا گیا ہے، جاؤں یا نہیں جاؤں۔اب ان کی رائے پر سوشل میڈیا صارفین کھل کر کمینٹ سیکشن میں انہیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
Bigg Boss 17 walon ny bulaya hai .. jaun ya na jaun? 🤔 @ColorsTV pic.twitter.com/Co2248vEcb
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 15, 2023
جیساکہ ایک خاتون صارف کہتی ہیں کہ چلی جائیں آپ ویسے بھی اس سیزن میں کوئی واحیات انسان نہیں جبکہ مرہا آفریدی کہتی ہیں کہ جی بالکل جائیں آپ اور کبھی واپس مت آنا۔