ڈاکٹر نے ختنے کے دوران شہری کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا

During the circumcision, the doctor cut off the sensitive organ of the citizen's only son

)ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹر نے ختنہ کرتے ہوئے بچے کا نازک عضو ہی کاٹ ڈالا۔ ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

اہم سیاسی شخصیت نے خودکشی کر لی وجہ کیا بنی؟

، شکایت کےباوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی،محمد احمد کے مطابق اس کے ہاں 10 سال بعد بیٹا عبداللہ پیدا ہوا، 18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کیلئے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔  

 بچے کے والد کے مطابق میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر اسے ڈراتا اوردھمکاتا ہے، محمد احمد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ کیا جائے سخت سزاد ی جائے۔







اشتہار


اشتہار