کراچی ایئر پورٹ پر آنے والے تمام شہریوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

A major ban has been imposed on all citizens coming to Karachi Airport

 کراچی ایئر پورٹ پر آنے والے تمام شہریوں پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی اے اے حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایرلائنز اور سی اے اے سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو بھی سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔

بتایا گیا ہے کہ سی اے اے کی عائد کی گئی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے ایئرپورٹ انٹری پاس منسوخ کردیے جائینگے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے اے ایس ایف اور سی اے اے ویجیلنس کو سخت نگرانی کی ہدایت کردی ہے۔ 

پان چھالیہ گٹکا سگریٹ نوشی والوں کے خلاف ایک ہزار جرمانہ بھی ہوگا، ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایئرپورٹ کی لفٹس، برآمدوں سمیت ٹرمینل بلڈنگ میں پان گٹکے تھوکنے کے نشانات ملے جس کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

سی اے اے انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پان چھالیہ، سگریٹ نوشی نسوار کھانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے،پابندی کا اطلاق آئندہ 6نومبر سے ہوگا۔ 

واضح رہے کہ آج سے چند برس قبل بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح بین الاقوامی ایئرپورٹ پر سگریٹ کے علاوہ پان، نسوار اور گٹکے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حوالے سے کراچی سمیت پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر پوسٹر اور بینر بھی آویزاں کیے گئے تھے، جن میں مسافروں کو نسوار لے جانے کے سنگین نتائج سے متنبہ کیا گیا تھا۔

 پاکستان میں اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت 27 کے قریب فعال ایئرپورٹس ہیں جن میں سے نو ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی حیثیت دی گئی ہے جبکہ باقی اندرون ملک پروازوں کے لیے مختص ہیں۔






اشتہار


اشتہار