اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑگئی معیشت پر برے اثرات

The war has cost Israel, and the economic impact is bad

اسرائیل کی معیشت پر جنگ کے برے اثرات پڑنے لگے ، تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔حماس کے حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ 

شدید نوعیت کا زلزلہ۔

اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔

اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔








اشتہار


اشتہار