
لائبہ خان کے نئے ڈرامہ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔
Top 10 Hindi Net Of All Time:💥💥
— Sacnilk Entertainment (@SacnilkEntmt) September 29, 2023
1. #Jawan: 525.50 Cr
2. #Gadar2: 524.80 Cr
3. #Pathaan: 524.53 Cr
4. #Baahubali2: 510.99 Cr
5. #KGF2: 435.33 Cr
6. #Dangal: 374.43 Cr
7. #Sanju: 342.57 cr
8. #PK: 340.80 Cr
9. #TigerZindaHai: 339.16 Cr
10. #BajrangiBhaijaan: 320.34 Cr…
شاہ رخ خان کی دو فلمیں ٹاپ 3 میں:
فہرست میں شاہ رخ خان کی فلم”جوان“ پہلے نمبر پر ہے، جس نے بھارت میں اب تک 525.5 کروڑ کی کمائی کرلی ہے، سنی دیول کی فلم”غدرٹو“2′ 524.8 کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ شاہ رخ خان کی رواں سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم”پٹھان“ 524.53 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہیں۔
باہوبلی 2، دنگل ٹاپ10 میں:
2017 میں ریلیز ہونے والی فلم”باہوبلی 2′ کا ہندی ورژن چوتھے نمبر پر ہے جس نے بھارت میں 510.99 کروڑ کمائے، فلم”کے جی ایف“ 2′ 435.33 کروڑ کی کمائی کے ساتھ پانچویں پر ہے، بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی 2016 میں ریلیز ہونے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم”دنگل“ 374.43 کروڑ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے، رنبیر کپور کی فلم”سنجو“نے 342.57 کروڑ روپے کماکر فہرست میں ساتویں نمبر اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ10 ہندی فلموں میں عامر خان کی ایک اور فلم”پی کے“ بھی ہے جس نے 340.8 کروڑ کمائے تھے۔
فہرست میں سلمان خان سب سے پیچھے:
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی دو فلمیں بھی ٹاپ 10 ہندی فلموں کا حصہ ہیں، فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ 339.16 کروڑ کی کمائی کے ساتھ آٹھویں نمبر جبکہ اُن کی فلم”بجرنگی بھائی جان“ 320.34 کروڑ کماکر دسویں نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ یہ صرف بھارت میں ہونے والی ان فلموں کی کمائی کی فہرست ہے۔