سعودی عرب کی قومی ایئرلائن ’السعودیہ‘ نے نیا لوگو اور شناخت متعارف کروادی، عملے کا یونیفارم اور طیاروں کا ڈیزائن بھی تبدیل کردیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق السعودیہ نے مملکت کے ساحلی شہر جدہ میں ایک تقریب کے دوران اپنے 1980ء کی دہائی کے برانڈ ڈیزائن کو معمولی اپ ڈیٹس کے ساتھ بحال کرتے ہوئے ایک نئی برانڈ شناخت اور طیاروں کے ڈیزائن کی نقاب کشائی کی، نئے برانڈ کی جھلک جانی پہچانی لگتی ہے کیوں کہ یہ 1971ء سے 1996ء تک ایئر لائن کی طرف سے استعمال کیا گیا لوگو اور فونٹ ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پوری کردی۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پوری کردی۔
بتایا گیا ہے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی موجودگی میں منعقد کی گئی ایک اہم تقریب کے دوران سعودی عرب کی قومی پرچم بردار فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے اپنی نئی برانڈ شناخت اور ڈیزائن کی نقاب کشائی کی، جو ائیرلائن کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، یہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے، جس کا مقصد دنیا کو مملکت کی جانب متوجہ کرنا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نئے برانڈ میں تینوں رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے، جن میں سے سبز رنگ قومی فخر کی علامت ہے، یہ رنگ پرچم اور کھجور کے درخت کی نمائندگی کرتے ہوئے سعودی سخاوت، ثقافت اور مہمان نوازی کا عکاس ہے۔ یہ رنگین شناخت سعودی ویژن 2030ء کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے گروپ کی لگن کو بھی ظاہر کرتی ہے، نئی شناخت میں نیلے رنگ کو امنگوں کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو سمندروں اور آسمانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ 2030ء تک دنیا کو سعودی عرب سے جوڑنے والے نیوم اور بحیرہ احمر کی طرح 175 مقامات پر خدمات انجام دینے والے 318 طیاروں تک تمام ایئرلائن کے ذیلی اداروں کے بیڑے کو وسعت دینے کے گروپ کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ ریت کا رنگ امیر ورثے کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ رنگ صحرائی ٹیلوں سے متاثر سعودی عرب کی دولت کی علامت ہے، یہ صداقت، اقدار اور گہری جڑوں والے ورثے کو ظاہر کرتا ہے، یہ رنگ انسانی وسائل سے وابستگی اور مختلف منصوبوں کے ذریعے ان کی ترقی کو فروغ دینے کی علامت ہے۔
سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم العمر نے کہا کہ "السعودیہ کا نام اور لوگو مملکت کی ہوابازی کی تاریخ اور ترقی کا لازمی حصہ ہیں اور ہمارے لوگ اس برانڈ کے ساتھ ایک خاص جذباتی تعلق رکھتے ہیں، ہم نے اس بھرپور ورثے کو اپنی نئی شناخت میں شامل کیا ہے، ایسے عناصر کو شامل کیا ہے جو ہمارے بصیرت کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں، جو دنیا کو موہ لینے کے لیے تیار ہیں"۔
بتایا جاتا ہے کہ مملکت کی قومی ایئرلائن کی ری برانڈنگ میں کیبن کریو اور زمینی عملے کے لیے نیا یونیفارم بھی متعارف کروایا گیا ہے، السعودیہ کی دوبارہ برانڈنگ میں ڈیجیٹل پہلوؤں پر بھی زور دیا گیا ہے، ایئرلائن سعودی ثقافت کے ساتھ مہمانوں کے تجربے میں انقلاب لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
جس میں سفر کا آغاز ایک مخصوص خوشبو اور آواز کی شناخت کے ساتھ ہوتا ہے، جسے مقامی طور پر سعودی عرب کی گرمجوشی اور مہمان نوازی کے دیرپا تاثر کے ساتھ مہمانوں کو ان کی منزلوں تک پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نا صرف بین الاقوامی زائرین بلکہ سعودی شہریوں کے لیے بھی مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔