قیمتی گاڑی کا تحفہ‘ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بچے کی خواہش پوری کردی

The gift of an expensive car, Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman fulfilled the child's wish

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک بچے کو تحفے میں دے دی۔ تفصیلات کے مطابق شہزاہ محمد بن سلمان سے ملنے کی خواہش میں ایک شخص بچے کے ساتھ کھڑا تھا کہ اس دوران جب بچے کی ملاقات سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئی تو بچے نے شہزادہ محمد بن سلمان کی مرسڈیز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

اس پر سعودی ولی عہد نے دریافت کیا کہ ’آپ مرسڈیز چاہتے ہیں‘؟ تو بچے نے ہاں میں جواب دیا تو شہزادہ محمد بن سلمان نے انتظامیہ سے بچے کے گھر کا پتہ لینے کو کہا اور دوسرے روز بچے کے گھر مہنگی مرسڈیز گاڑی پہنچ گئی جس کے ساتھ بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب کہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا صارفین میں مقبول ہورہی ہے۔

اسی طرح سعودی ولی عہد کا پورٹریٹ بنانے پر پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستانی مصور عمر جرال کو عمرے کا ٹکٹ تحفے میں دیا ہے، 33 سالہ عمر جرال دماغی فالج (سی پی) کے مرض میں مبتلا ہیں۔ جس کے باعث وہ دوسروں سے بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں، لاہور میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے عمر جرال سے ملاقات کی، یہ ملاقات سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں ہوئی۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان عرب دنیا کے طاقتور ترین رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں سعودی عرب کے ولی عہد مقرر کیے گئے تھے، محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں اور سعودی ویژن 2030ء بھی پیش کیا۔

 جس کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کا تیل پر انحصار کم کر کے دیگر معاشی راہ داریوں کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، سعودی ویژن 2030 پیش کرتے وقت سعودی عرب کے ولی عہد نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ سعودی حکومت کا تیل پر سے انحصار ختم کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا تقرر کیا گیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہیں۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار