ملک بھرسےنوازشریف کے استقبال کیلئےقافلےلاہورپہنچنے لگے

Convoys started reaching Lahore from all over the country to welcome Nawaz Sharif

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچنے لگےتفصیلات کے مطابق سکھر والوں نے جلسے کیلئے سپیشل ٹرین چلا دی، خیبرپختونخوا سے ’’ امید پاکستان ‘‘ ٹرین کی روانگی ہوئی ہے جبکہ کلر کہار سے گاڑیوں کا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔

نوازشریف 4سال بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، جہلم ، صادق آباد، پشاور، جہانیاں، کوئٹہ، حیدر آباد، دادو، ڈی آئی خان، میرپور خاص، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قافلے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

لیگی کارکنوں کی جانب سے قائد کی آمد کی خوشی میں دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ 

ن لیگ کا 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30 ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہےگراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی سکرینیں لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

قافلہ چکری سے لاہورپہنچ گیا

چوہدری نعیم اعجاز کی قیادت میں ایک عظیم الشان قافلہ چکری سے لاہور پہنچ گیا ہے

چوہدری نعیم اعجاز کی قیادت میں ایک عظیم الشان قافلہ چکری سے لاہور پہنچ گیا ہے



حوالہ

 

اشتہار


اشتہار