نواز شریف کے استقبال سے واپسی پر لیگی رہنما حادثے میں جاں بحق

The League leader died in an accident while returning from the reception of Nawaz Sharif

 قائد ن لیگ نوازشریف کی واپسی پر استقبال کیلئے آئے لیگی رہنما سابق سیکریٹری حکومت محمود الحسن راجہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق جلسے سے واپسی پر کوٹلی آزاد کشمیر سے آئے لیگی رہنما محمود الحسن راجہ کی گاڑی کو واپسی پر اسلام گڑھ کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ 

بڑی شدت کا زلزلہ۔

حکام کے مطابق گاڑی کھائی میں گرنے سے محمودالحسن راجہ جاں بحق ہوئے، محمود الحسن راجہ لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے بعد واپس جا رہے تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ 

نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا۔ بعدازاں قانونی ٹیم سے ملاقات کے بعد نوازشریف لاہور چلے گئے جہاں انہوں نے اسقبالیہ جلسے سے خطاب کیا۔








اشتہار


اشتہار