سورج گرہن سے نقرئی انگوٹھی بننے کا نظارہ، ناسا نے ویڈیو پیش کر دی

NASA presents video of solar eclipse forming visible ring

اسا نے سورج گرہن کے دوران آگ کی انگشتری بننے کی وڈیو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ پر دی۔ ناسا نے اس حیرتناک منظر کی لائیو سٹریمنگ بھی کی۔ 

اب واٹس ایپ پر اپنے موڈ اور جذبات بیان کرنا آسان ہوگیا۔

ناسا نےنیو میکسیکو میں  اپنی البوقریک  آبزرویٹری سے سورج گرہن کے دوران چاند کے سورج کے عین سامنے آ کر اسے تقریباً مکمل ڈھانپ لینے کے منظر کا مشاہدہ ویڈیو کی شکل میں سائنس کے شائقین کیلئے پیش کیا تو اسے ایکس پر تین گھنٹوں میں دس لاکھ کے لگ بھگ افراد نے دیکھا۔

پاکستانی وقت کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جس وقت مکمل سورج گرہن لگا تو سب سے پہلے سیاہ آسمان آیا، پھر زمین پر ہلال کی شکل کے سائے بنے، اور آخر میں ہجوم کی طرف سے خوشی کا ایک شور پھوٹ پڑا جو ہفتہ کو سورج کے ایک نایاب "آگ کی انگوٹھی" گرہن ککا نظارہ دیکھنے کے لئے روئے زمین پر دستیاب ایک  تنگ راستے پر جمع ہوئےتھے۔

یہ نیو میکسیکو ک کی ناسا آبزرویٹری میں جمع ہونے والے شہریوں کے لیے ایک شاندار نظارہ تھا جب چاند سورج کے عین سامنے مکمل طور پر ایسے آ گیا کہ چاند کے پیچھے سے جھانکنے والی سورج کی شعاؤں سےخوبصورت نقرئی انگوٹھی بن گئی۔

ناسا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ہم "رنگ آف فائر" کے بارے میں اپنے پہلے مشاہدات حاصل کر رہے ہیں!یہاں Albuquerque، N.M سے لگنے والے کنولر سورج گرہن پر ایک نظر  ڈال رہے ہیں۔ چاند نے تقریباً (لیکن مکمل طور پر نہیں) سورج کو ڈھانپ لیاہے۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار