انٹرنیشنل بھکاریوں کا ایک اور گروہ پکڑا گیا، کہاں جا رہے تھے ویزے پر کیا لكهاتها ؟

Another group of international beggars was caught, where were they going and what were the visas?

بیرون ملک بھیک مانگنے والوں کا ایک اور گروہ ملتان ایئر پورٹ پر پکڑا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق  8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

پیٹرول کے بعد سگریٹ کی سبیل، عوام کا رش لگ گیا، ویڈیو وائرل

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بھکاریوں نے ایجنٹوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ بھیک کی آدھی رقم انہیں ادا کریں گے، عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد بھکاریوں نے واپس پاکستان آنا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے۔








اشتہار


اشتہار