طیارے میں سفر کے دوران موبائل کو ائیرپلین موڈ پر رکھنے کو کیوں کہا جاتا ہے؟

Why is it said to keep the mobile on airplane mode while traveling in the plane?

آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ طیارے میں سفر کے دوران موبائل کو ائیرپلین موڈ پر رکھنے کو کیوں کہا جاتا ہے۔اس جدید دور میں کروڑوں لوگ اسمارٹ فون یوزر ہیں اور اکثر اس میں موجود ائیر پلین یا فلائٹ موڈ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں قدیم توریت کا نسخہ نمائش کیلئے پیش

اب سوال یہ ہے کہ طیارے میں سفر کے دوران ائیرپلین موڈ پر رکھنے کو کیوں کہا جاتا ہے؟اگر آپ فضائی سفر کرتے رہتے ہیں تو اکثر عملے کی یہ ہدایت سنی ہوگی کہ اپنے فونز کو ائیرپلین موڈ پر سوئچ کردیں۔

تو اس ہدایت کا مقصد کیا ہے اور فضائی کمپنیوں کی جانب سے یہ ہدایت کیوں کی جاتی ہے؟تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب آپ ائیرپلین موڈ پر سوئچ کرتے ہیں تو فون ریڈیو سگنلز کو موصول نہیں کرتا اور اس کی وجہ سے طیاروں کے حساس سسٹمز میں کسی بھی مداخلت کا امکان باقی نہیں رہتا۔

اگر آپ موبائل کو ائیرپلین موڈ پر نہیں کرتے تو ایمرجنسی کی صورت میں جب پائلٹ کو ائیر کنٹرول سے رابطے کی ضرورت ہو گی تو فون کے سگنل سے وہ کمیونیکیشن متاثر ہوسکتی ہے۔اسی وجہ سے جب ہم فضائی سفر کرتے ہیں تو اکثر عملے کی جانب سے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے موبائل فون کو ائیرپلین یا فلائٹ موڈ پر کر دیں۔





اشتہار


اشتہار