معروف ٹک ٹاکرنے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگا دیا۔
اور ہم ایک اور میچ ہار گئے۔ آپکے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟#PAKvsAUS
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 20, 2023
ایسے میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “اور ہم ایک اور میچ ہار گئے ہیں”۔ حریم شاہ نے شائقین کرکٹ سے سوال کیا کہ “آپ کے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟”
اور ہم ایک اور میچ ہار گئے۔ آپکے خیال میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی کا زمے دار کون ہے؟#PAKvsAUS
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 20, 2023
ٹک ٹاکر کے سوال پر ایک صارف نے کہا کہ “کل کے میچ میں بابراعظم کا جلدی آؤٹ ہونا میچ ہارنے کی وجہ بنی ہے سب کو پتا ہے بابر سپین پر اوٹ ہو جاتا ہے پھر اس کو جلدی کرنے کی کیا ضرورت تھی”۔ کاشف ملک نامی صارف نے کہا کہ “ناقص سلیکشن، ناتجربہ کاری، ماڈرن کرکٹ سے دوری اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شکست کی وجہ بنی”۔
ناقص سلیکشن. ناتجربہ کاری. ماڈرن کرکٹ سے دوری. ایکسپیرینس پلئیرز کی کمی.@_Hareem_Shah https://t.co/D8j5I2Rv8K
— Kashif Malik (@Infodeskk) October 20, 2023
کائنات نامی صارف نے کہا کہ “آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ میڈل آرڈر بیٹنگ تھی”۔ حریم شاہ کے سوال پر زیادہ تر صارفین نے کپتان بابر اعظم اور ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور باؤلنگ کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
THE MIDDLE ORDER BATTING :/#Hareemshah https://t.co/W41GlGwM3y
— Kainat Tweets (@kainat_tweets9) October 20, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب دوسری شکست کے بعد قومی ٹیم نے شائقین کو شدید مایوس کردیا ہے۔