گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

Important news for Google Maps users

گوگل میپس استعمال کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل کی مقبول سروس میپس میں ایک ایسا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے آئی فون ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔

درہم کی قیمت میں بڑا اضافہ

رئیل ٹائم ویدر انفارمیشن نامی فیچر سے کسی لوکیشن کو سرچ کرتے ہوئے اس کے موسم کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔

یہ فیچر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی جگہ جانے سے قبل وہاں کے موسم کے بارے میں بھی جاننے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت کسی لوکیشن کو میپس پر سرچ کیا جائے گا تو اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بائیں جانب اوپر اس جگہ کا درجہ حرارت بھی نظر آئے گا۔







اشتہار


اشتہار