قسام بریگیڈ کی یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی

Qassam Brigade threatens to kill Israeli hostages

قسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلیوں کے قتل کی دھمکی دے دی۔ حماس کی ذیلی عسکری تنظیم قسام بریگیڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھا تو وہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو قتل کر دیں گے۔

نئی ڈیل ہوگئی ؟ خصوصی طیارہ تیار سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ بغیر کسی وارننگ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انجام افسوس ناک ہوگا، اس کے نتیجے میں زیر حراست افراد میں سے ایک کو قتل کیا جائے گا۔ 

اور ہم اس قتل کو نشر کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس فیصلے پر افسوس ہے لیکن ہم صہیونی دشمن (اسرائیل) اور ان کی قیادت کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔







اشتہار


اشتہار