آفس میں اپنا رعب جمانے کیلئے یہ طریقہ آزمائیں۔

Try this method to control your fear in the office

آفس کیا پہن کے جائیں ،یہ خواتین اورمرد دونوں کے لیے بڑا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔روزانہ آفس کس طرح کے کپڑے پہنیں اور کیسی تیاری کرکے جائیں اس مشکل سے ہر دوسرا انسان پریشان ہے۔

بڑی شدت کا ایک اورزلزلہ۔

بعض خواتین کے لیے آفس کے لیے تیار ہونے میں مشکل ہوتی ہے اور اس مشکل کی وجہ سے وہ آفس میں پارٹی کی طرح تیار ہوکے چلی جاتی ہیں، جس کے باعث ہر کوئی ان کو گھور گھور کے دیکھنے لگتا ہیں اور وہ شکایت کرتی ہیں کہ ہر کوئی ان کو اتنے گھور کے کیوں دیکھ رہا ہے۔بہرحال خواتین کی اس پریشانی کا حل نکل آیا ہے۔ آج آپ کو چند ایسی چیزوں سے آگاہ کیا جائے گا جس سے آپ کو آفس کے لیے تیار ہونے میں کافی مدد مل جائے گی۔درج ذیل وہ چیزیں بیان کی جا رہی ہیں۔

آفس میں ایسے کپڑے بالکل نہیں پہنیں 

پاکستان میں اکثر اوقات موسم گرم ہی رہتا ہے، لہذا خواتین کے لیے کپڑوں کا انتخاب کرناتھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔آفس میں چست کپڑے پہننے سے گریز کرنا چاہیے اور ایسے کپڑے پہننے سے بھی گریز کرنا چاہیے جس میں آپ آرام دہ محسوس نہیں کر رہے ہوں۔کچھ دفاتر ایسے ہوتے ہیں جہاں لوگ کچھ بھی پہن جاتے ہیں، لیکن ایسی غلطی بالکل نہیں کرنی چاہیے ۔ عام کپڑے پہن کے جانے سے آپ کا دوسروں پر عجیب تاثر پڑتا ہے۔

مشرقی لباس

آفس کے لیے شلوار قمیض یا ٹراﺅزرایک بہت ہی بہترین لباس ہے۔ اس لباس میں خواتین اچھی بھی لگتی ہیں اور خود کو آرام دہ بھی محسوس کرتی ہیں۔آفس میں تھوڑے ڈھیلے لباس پہننا چاہیے تاکہ آرام سے کام بھی کریں اور اچھے بھی نظر آئیں۔

کپڑوں کا فبرک 

آفس میں پہننے کے لیے کاٹن فبرک بیسٹ ہوتا ہے۔ اکثر لان کے کپڑوں کی استری خراب ہوجاتی ہے، جس کے باعث کپڑے برے لگنے لگتے ہیں۔لہذا آفس میں کاٹن کے کپڑے پہننا آئیڈل ہے۔

ہلکا میک اپ

آفس جاتے ہوئے میک اپ ضرور کریں لیکن تھوڑا کم۔۔میک اپ کے لیے کم بیز بنائیں ، ہلکا آئی لائنر لگائیں اگر آئی لائنر براﺅن ہے تو بہت اچھی بات ہے۔ اس کے علاوہ بلش آن لائٹ پنک استعمال کریں ، زیادہ تیز بلش آن لگانے سے گریز کریں۔لپسٹک بھی ہلکے رنگ کی ہی استعمال کریں تاکہ میک اپ زیادہ نہیں لگے۔

کلاسی جوتے 

آفس میں جانے کے لیے چتک بتک والے جوتے پہننے سے باکل اجتناب کریں۔اس طرح کے جوتے رات کے وقت زیادہ اچھے لگتے ہیں یا کسی دعوت وغیرہ کے لیے اچھے لگتے ہیں۔آفس کے لیے سینڈلز یا پھر سادہ سی چپل زیادہ اچھی اور کلاسی لگتی ہے۔

جیولری

آفس کے لیے اگر کوئی جیولری یا کوئی دیگر اشیاءپہننی ہوتو اس کے لیے گھٹری انتخاب کریں۔اس کے علاوہ باریک آنگوٹھی اور چھوٹے ٹاپز بھی آفس پہن کے جانے کے لیے آئیڈل ہے۔










اشتہار


اشتہار