رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار

Fake Peer arrested for selling good deeds for money

رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ پیش آیا جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب بھر میں ایک اور خطرناک وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا

اس واقعے نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم 10 روپے کے عوض ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے عوض ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے عوض ایک ارب نیکیاں وار 10 ہزار کے عوض ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔

رقم کے عوض نیکیاں فروخت کرنے والا جعلی پیر گرفتار

گلیانہ پولیس نے اپنی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کے قبضے سے رسید بک اور 550 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958/9 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

علاوہ ازیں گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے کارروائی کرکےدو رکنی ’’عدنان عرف دانو گینگ ‘‘گرفتار کرلیاہے۔ملزمان سے1موٹر سائیکل125، 1عدد رکشہ لوڈر ،70سی سی موٹر سائیکل ،1لاکھ 20ہزار نقدی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے گردو نواح کے علاقہ میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی کھاریاں۔ 

سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ ایس آئی غلام قادر اور دیگر تجربہ کارپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،ٹیم نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب 2ملزمان کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان میں ،عدنان عرف دانو ،قیصر نوازشامل ہیں ، جن سے دوران انٹیروگیشن 1لاکھ 20ہزار روپے نقدی ،1موٹر سائیکل 125، 1عدد رکشہ لوڈ ر ، 1عدد 70ccموٹر سائیکل ، برآمد کر لیاہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے







اشتہار


اشتہار