ہر سال کی طرح اس سال بھی ہیلووین 2023 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے منفرد انداز اپنایا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ہارلے کوئن سے متاثر جوکرکا روپ اپنائے چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنادی۔
شہباز شریف نے قوم کو خوشخبری سنادی۔
شرمیلا نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوکرکا یہ لُک اپنایا ہے، جو کہ مجھ پر سوٹ بھی کررہا ہے۔کیپشن میں انہوں نے اپنے اس تخلیقی انداز کے پیچھے میک اپ آرٹسٹ کا بھی ذکر کیا اور ان کی تعریف کی۔
شئیر کی گئی تصاویر میں سابق وزیر کو سیاہ میک اپ، سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اپنے بالوں کو انہوں نے دو بنز کی شکل دیتے ہوئے نارنجی اور سیاہ بن کورز سے ڈھکا ہوا ہے۔شرمیلا فاروقی ماضی میں بھی ہیلووین منا چکی ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے انوکھے انداز کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔2020 میں انہوں نے سیاہ اور سفید لباس اور میک اپ سے بھرپور ایک اسکیلٹن انداز اپنایا تھا۔
پی پی رہنما کے فالوورز نے تبصروں میں ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بربریت کا شکار فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے انہیں ہیلو وین نہیں منانا چاہیئے تھا